اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)نگران وفاقی وزیرِ برائے توانائی، بجلی اور پٹرولیم محمد علی 3 روزہ دورے پر روس روانہ ہو گئے۔ وزیرِ توانائی محمد علی ماسکو میں انرجی ویک میں شرکت کریں گے،نگران وزیر کے ہمراہ پاکستانی وفد میں پی ایس او، آئی ایس جی ایس کے حکام اور سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا بھی شامل ہیں۔ وزیرِ توانائی کی روس میں خام تیل کے طویل مدتی معاہدے پر بات چیت متوقع ہے، روسی حکام سے پاکستانی وفد سٹریم گیس پائپ لائن تعمیر پر بھی بات کرے گا۔ نگران وزیر کے روس کے دورے کے دوران روس سے ایل این جی درآمد پر بھی بات ہو گی،ماسکو میں انرجی ویک 11 سے 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے