ایبٹ آباد (مانند نیوز)سدرہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ سائیکالوجیکل سیمینار کا انعقاد۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد عارف خٹک کی بطور چیف گیسٹ شرکت۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول اینڈ کالج اور سدرہ فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے سائیکالوجی ٹیم کی طرف سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول اینڈ کالج کے طلبا و طلبات کے لیے ایک روزہ سائیکالوجوجیکل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔چیف گیسٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرایبٹ آباد عارف خٹک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کا کہنا تھا کے موجودہ دور میں ڈپریشن کی وجہ سے دماغی امراض میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔معاشی،سماجی،معاشرتی اور تعلیمی مسائل کے بے جا بوجھ کی وجہ سے بچے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔اس سیمینار کا مقصد انہی وجوہات کا جائزہ لینا اور ان سے نکلنے کے نفسیاتی طریقے بتانا تھا۔ سیمینار میں طلبا و طالبات کے ساتھ طویل مکالمے کا روپ دھار لیا۔ طلبا نے اپنے مسائل کھل کر بیان کیے۔اس طرح کے سیمینار وقت ضرورت ہیں۔طلبا کا کتھارسیز ہو گا تو مفید شہری بنیں گے۔ذہنی بالیدگی اور تازگی صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیے از حد ضروری ہے۔