کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی جانب سے بنوں روڈ میں کاروائیاں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراسد قاسم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرالف خان اور فوڈ سیفٹی آفیسر محمد وقاص فردوس نے بنوں روڈ میں مختلف خوراکی اشیاء کی انسپیکشن کی۔انسپیکشن کے دوران ایک بیکری کو صفائی کے انتہائی ناقص صورتحال کی وجہ سے سیل کیا گیا جبکہ ایک اور کاروایی میں غیر معیاری نمک فروخت کرنے پر ایک مشین کو سیل کیا گیا۔دوسری طرف نیو سبزی منڈی میں ایک دکان سے بڑی مقدار میں ایکسپائر اشیا برامد کر کے جرمانہ کیا گیا۔