شانگلہ(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ عنایت الرحمان نے کہا ہے کہ ووٹ اندراج اور منتقلی 25 اکتوبر تک جاری رہے گی۔آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستیں جو کہ زیر دفعہ 39 (الیکشن ز ایکٹ 2017)20جولائی 2023 کو منجمد کی تھیں فوری طور پر 25 اکتوبر 2023 تک غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ عنایت الرحمان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے ضلع شانگلہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اہل فرد ووٹ کے اندراج سے رہ گیا ہے یا کسی کا ووٹ غلط علاقے کی انتخابی فہرست میں درج ہوا ہے تو 25 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کو متعلقہ علاقے کی انتخابی فہرست میں اندراج کو یقینی بنا نے کیلئے متعلقہ فارم پر کرکے ڈسٹرکٹ الیکشن افس شانگلہ بمقام الپوری میں فورا جمع کرائیے۔اس سلسلے میں انھوں نے مزید کہا کہ اپنے ووٹ کی کوائف معلوم کرنے کیلئے 8300پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر تفصیلات حاصل کریں۔ووٹ کیاندراج یا درست پتے پر منتقلی کے لیے متعلقہ فارم -21 دفتر ہذا سے حاصل کر سکتے ہیں نیز یہ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ (www.ecp.gov.pk) سے بھی ڈاون لوڈکر سکتے ہیں۔اور اس فارم -21 کو پر کر کے دفتر ضلعی الیکشن کمشنر شانگلہ واقع کالج روڈ الپوری میں جمع کروائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے