شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے یونین کونسل لیلونئی کے علاقے خوڑکلے میں مقامی پن بجلی گھر کی تعمیر سے چار سو سے زائدگھرانوں کو سستی بجلی فراہم ہوگی،مقامی وسائل کو استعمال میں لاکرعلاقہ مکینوں کو آسان اور فل ٹائم بجلی کی سپلائی سے گاؤں کے دیگر کاروباری شعبوں کو اسانی آ سکے گی۔شانگلہ لیلونی کے بالائی خوڑ میں پیڈو کی جانب سے 56 کے وی مقامی پن بجلی گھر کا افتتاح بدھ کے روز کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان تھے جنہوں نے دیگر کے ہمراہ مقامی پن بجلی گھر کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں پیڈو ریجنل ڈائیریکٹرسہیل خان، ڈائریکٹر نوید خان،پراجیکٹ منیجر محمدتواب، فیض محمد مشران علاقہ نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ قدرت نے اس کے کو بہت ہی خوبصورتی عطاء کی ہے اور یہاں پر وافر پانی موجود ہے ان جیسے پن بجی گھروں کی تعمیرسے علاقے کے عوام کواسان اور سستی بجلی مہیا ہو سکے گی اور علاقے کو سہولیات میسر ائے گی۔اس موقع پر پیڈو حکام کا کہنا تھا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ یہ پراجیکٹ بالکل غیرسیاسی ہے اور جہاں بھی مقامی پن بجلی گھر کیلئے درکار پانی اور جگہ پیڈو کے فیزیبلیٹی کے مطابق ہو وہاں پیڈو مقامی آبادی کے ساتھ مل کرپن بجلی گھرتعمیر کرے گا۔