پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اضلاع کے بچوں کو نجی اسکولوں میں سرکاری خرچ پر پڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ تعلیم نے نئے اضلاع کے بچوں کے لیے پروگرام کی منظوری دے دی جس سے 4ہزار بچوں کو تعلیم کی سہولت ملے گی۔دستاویز کے مطابق ابتدائی مرحلے میں رواں سال 7سابق قبائلی اضلاع اور 6ڈویژن میں صباون اسکولز انیشیٹیو پروگرام شروع ہوگا جس کے تحت کے جی طلبا کا ایک ہزار، پانچویں جماعت تک کے طلبا کو 1500فیس کی مد میں دیے جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانچویں سے آٹھویں تک 2 ہزار روپے ماہانہ فیس حکومت ادا کرے گی تاہم پروگرام ان علاقوں میں شروع ہوگا جہاں کوئی سرکاری اسکول موجود نہیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق باجوڑ میں 4، مہمند اور خیبر میں 3، اورکزئی، کرم، نارتھ وزیرستان میں 2،2 اسکولوں میں صباون اسکولز اینشیٹو پروگرام کے تحت طلبا کو سرکاری خرچ پر نجی اسکولوں میں داخل کیا جائے گا۔اس ضمن میں ایم ڈی قبائلی اضلاع ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے 4 ہزار طلبہ کو تعلیم اور 100 نوجوانوں کو روزگار بھی مل سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام پر رواں سال 80 ملین روپے خرچ ہوں گے جب کہ جن علاقوں میں نجی اسکول نہ ہو وہاں 1 لاکھ روپے گرانٹ بھی دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے