غزہ (مانند نیوز ڈیسک) گذشتہ5دنوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے شہید مساجد کی تعداد 20سے زائد ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت کے اہلکار اکرامی سالم نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں 20مساجد کو جزوی یا مکمل طور پر شہید کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت اوقاف و مذہبی امور کی مرکزی عمارت اور فلسطین ٹاور میں وزارت القرآن ریڈیو کے 14 منزلوں پر مشتمل ہیڈ کوارٹر کے علاوہ بیت لاہیا قصبے کی سعد الانصاری مسجد، خان یونس شہر میں واقع الحبیب محمد مسجد، الیرموک، احمد یاسین، العباس غزہ شہر میں سوسی، اور شتیوی، اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں موجود مساجد کو شہید کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے