قہرہ(مانند نیوز ڈیسک)عرب لیگ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر عرب لیگ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق عرب وزرائے خارجہ نے غزہ میں کشیدگی اور بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیا اور ا سرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی۔اعلامیے کے مطابق جنگ جاری رہنے کی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا اور عالمی برادری سے جنگ بند کرانے اور خطے کو خطرے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اعلامیے میں غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔فلسطینی وزیرِ خارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ اور جارحیت بند کی جائے، غزہ پٹی کے شہریوں کو بنیادی ضروریات فوری فراہم کی جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے