پشاور(مانند نیوز) پرائم سوسائٹی فار لٹریچر اینڈ آرٹس کے زیر اہتمام ہفتہ سیرت النبی 2023 کی تقریبات پشاور میڈیکل کالج میں جاری ہیں۔ پشاور میڈیکل کالج، پشاور ڈینٹل کالج، رفیدہ نرسنگ کالج،آٗئی ایم سائنسز،فرنٹئرکالج فار ویمن، پشاوریونیورسٹی اور کئی دیگر اداروں کیطلباء اور طالبات دلچسپ مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی زندگی اور تعلیمات پر کوئز، نعت خوانی، قرات کے مقابلے، خطاطی کی نمائش، اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات پر پینل ڈسکشن شامل ہیں۔ ہفتہ سیرت کے سلسلے میں قرات اور نعت اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر پینل ڈسکشن کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پشاور میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان بھی موجود تھے۔پینل ڈسکشن میں پروفیسر ڈاکٹر سعید انور، پروفیسر ڈاکٹر شمس الحق، پروفیسر ڈاکٹر صاحب اسلام، پروفیسر ڈاکٹر نعمان اللہ وزیر، اور ڈاکٹر پروفیسر محمد اشفاق کے علاوہ طلبا نے بھی حصہ لیا۔ مقررین نے سیرت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں فکر انگیز گفتگو کی۔قرات اور نعت کے مقابلوں طلبا نے بہترین صلاحیتوں اور مہارتوں کا مظاہرہ کیا جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔ ہفتہ سیرت النبی 2023 کی اختتامی تقریب اور انعامات کی تقسیم 16 اکتوبر کو پشاور میڈیکل کالج کیآڈیٹوریم میں ہوگی۔