شیرگڑھ (مانند نیوز) ضلع مردان ٹی بی کنٹرول پروگرام نے اے سی ڈی کے تعاون سے شیرگڑھ میں ممتاز سماجی شخصیت حاجی شاہ وزیر خان کی رہائشگاہ پر ایک فری میڈیکل کیمپ کا اھتمام کیا کیمپ میں مریضوں کا فری ایکسرے اور ٹی بی کے مفت ٹسٹ کئے گئے اور مریضوں کو مفت ادویات بھی دئے گئے معروف چسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر سرتاج ملک نے کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کیا معائنہ کے دوران متعدد افراد کو ٹی بی کا عارضہ لاحق ہونے کی تشخیص ہوگئی کیمپ میں ریٹائرڈ ایس ایس پی اسرارالدین باچا مہمان خصوصی تھے جب کہ کیمپ میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ضلعی افسر ڈاکٹر زیشان کمال نے بھی کیمپ میں شرکت کی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ضلع مردان ٹی بی کنٹرول پروگرام نے اے سی ڈی کے تعاون سے شیرگڑھ میں ممتاز سماجی شخصیت حاجی شاہ وزیر خان کے حجرے میں ٹی بی کے ایک فری میڈیکل کیمپ کا اھتمام کیا کیمپ میں ممتاز معالج چسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر سرتاج ملک نے سینکڑوں مرد اور خواتین مریضوں کا معائنہ کیا جس میں ہر عمر کے لوگ شامل تھے کیمپ میں موبائل لیبارٹری اور ایکسرے پلانٹ لایا گیا تھا جس میں مریضوں کے ٹی بی کے مفت ٹسٹ کیئے گئے اور ہر مریض کے سینے کا ایکسرے کیا گیا کیمپ میں ممتاز سماجی شخصیت ریٹائرڈ ایس ایس پی اسرارالدین باچا مہمان خصوصی تھے جب کہ کیمپ میں ٹی بی کنٹرول پروگرام ضلع مردان کے ڈسٹرکٹ افسر ڈاکٹر زیشان کمال نے بھی خصوصی طور پر شریک رہیں اور کیمپ میں آخری وقت تک موجود رہیں اس موقع پر میزبان ممتاز سماجی شخصیت حاجی شاہ وزیر خان بائیزئ پریس کلب کے چیئرمین سینئر صحافی بخت اللّٰہ جان حسرت اور معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے