شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ بشام پولیس کی بڑی کاروائی، بارودی مواد سے بھری گاڑی قابو میں کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا,ملزم کی قبضے سے سینتیس کلو گرام بارودی مواد جن میں تین سو عدد ڈائنامائٹ، تین سو عدد ڈیٹونیٹر اور دو سو میٹر پریما کارڈ برآمد کرکے تھانہ بشام میں مقدمہ درج کرلیا گیا, چیک پوسٹ پندیاڑ میں پولیس ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اسی دوران جانب بشام سے ایک ٹو ڈی موٹر کار نمبری 023/NCPاتی ہوئی پولیس نے رکوائی، ڈرائیور روکنے کے بجائے آگے نکل گیا، پولیس نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے قابو کرلیا، فرنٹ سیٹ میں بیٹھے شخص فرار ہوئے جبکہ ڈرائیور کو بروقت گرفتار کرلیا گیاگاڑی کی تلاشی کے دوران تین سو عدد ڈائنامائٹ، تین سو عدد ڈیٹونیٹرز اور دو سو میٹر پریما کارڈ کیبل برآمد کرکے تھانہ بشام میں ملزمان ضیاء الحق ولد شمس الحق سکنہ جیجال کوہستان اور عطاء الرحمن ولد ابدال سکنہ جیجال کوہستان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاپولیس نے ڈرائیور ملزم ضیاء الحق کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرا ملزم عطاء الرحمن فرار ہوکر جن کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے، ڈسٹرکٹ پولیس افسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایات پر مقدمہ میں صاف و شفاف تفتیش کی جا رہی ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے