شیرگڑھ(مانند نیوز)سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو قائد عوام میاں محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا 21اکتوبر پاکستانی عوام کی قسمت بدلنے کادن ہوگا خیبر پختونخواہ سے عوام۔لاکھوں کی تعداد میں صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)انجینئر امیر مقام کی قیادت میں لاہور روانہ ہوں گے اور اپنے قائد کا پرتپاک استقبال کرے گا نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ کرکے ملکی معیشیت اور ترقی کا پہیہ روک دیا گیا اور ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا گیا پی ٹی ائی کی حکومت ملک و قوم کے لئے ناسور ثابت ہوا انہوں نے قوم کو بدترین مہنگائی،بد امنی،اقرباء پروری،کرپشن،بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ کے تحفے دئیے نواز شریف کی آمد سے ملک ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا نواز شریف پاکستانی عوام کے لئے امید کی کرن ہے پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حجرے میں ورکرز کنونشن سے اپنے خطاب میں کیا کنونشن سے حمید صافی،مختیار خان،سابق ناظم جاوید خان اور میاں عبد الرحمان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر نوجوان۔نسل کو گمراہ کیا ان کے اخلاق بگاڑ دئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 21 اکتوبر کو اپنے قائد کی استقبال کے لئے کثیر تعداد میں شرکت کرکے وطن سے محبت کا مظاہرہ کریں.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے