وانا (قسمت اللہ وزیر ) ملک بھر کی طرح ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے رستم بازار وانا میں اسرائیلی حملوں کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں جعمیت علماء اسلام پاکستان کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی، جوکہ بعد میں ایک بڑے احتجاجی جلسہ کا شکل اختیار کرگیا، تمام شرکاء نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا، ریلی اور احتجاجی مظاہرے میں جمیعت علماء اسلام کے ضلعی صدر مولانا میرزاجان وزیر، جنرل سیکرٹری مولانا رفیع الدین وزیر اور ممتاز عالم دین مولانا نیک محمد سمیت کارکنوں اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی. اور اسرائیل مُردہ باد کے نعرے بھی لگائیں۔اس موقع پر مقررین نے مظلوم فلسطینیوں پر مسلسل حملے پر تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں کی شدید مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ مسلم ممالک معصوم فلسطینیوں کو انصاف دلانے کے لئے عالمی سطح پر آواز بلند کریں اور امت مسلمہ سے بھرپور ساتھ دینے کی درخواست کی.مقررین نے کہا کہ اسرائیل کی ظلم اور بربریت پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تنظمیوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، مقررین نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مظالم پر چھپ نہیں رہ سکتے ان کی بقاء کیلئے آخری تک آواز اٹھائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے