پشاور( مانند نیوز)غیر سرکاری تنظیم ٹی ڈی ای اے اور آئی آر ایس پی کے تعاون سے مردان کے مقامی ہوٹل میں انتخابات کے دن کی رپورٹنگ کے عنوان کے تحت صحافیوں کے لیے الیکشن رپورٹنگ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،میڈیا تربیتی ورکشاپ کا مقصد الیکشن قوانین اور الیکشن سے متعلق مختلف سرگرمیوں کی رپورٹنگ ، الیکشن میں جھوٹی خبر، غلط معلومات ، گمراہ کن خبر اورانتخابات میں محروم طبقات ، خواتین ، خواجہ سراء ، بزرگ، افراد باہم معذوری اور اقلیتوں کی شمولیت کو بہتر بنانے میں میڈیا کا کردار ، ضابطہ اخلاق اور خلاف ورزیوں کے سدباب کے حوالےسے میڈیا کی ذمہ داری پر گفتگو کی گئی ۔ورکشاپ سے ٹی ڈی ای اے کی پروگرام منیجر مہوش منیب اور آئی آر ایس پی کے پروگرام کوارڈنیٹر عزیز احمد نے الیکشن سے قبل اورالیکشن والے دن انتخابی نتائج کے بارے میں کس طرح رپورٹر کو اپنی رپورٹ پیش کرنی چا ہیے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے انتخابات کے نتائج کو درست طریقے سے رپورٹ کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کو احاطہ کیا اور ان کے بارے میں صحافی کو پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے عملے کے ساتھ سے کیسے سلوک کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک صحافی کو انتخابات سے پہلے انتخابی قواعد و ضوابط کے بارے میں علم ہونا چاہئے، الیکشن میں مختلف حلقوں کے پروفائلز کے حوالے سے بتایا کہ ایک رپورٹر کورپورٹنگ کرتے وقت کن کن چیزوں پر توجہ مرکوز رکھنا چاہئے۔انہوں نے صحافتی اخلاقیات اور آئندہ انتخابات کی کوریج کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو انتخابات کے دوران رپورٹنگ کرتے وقت اخلاقیات اوراپنی حفاظت کو اول ترجیح دینی چاہیے اور جو چیز دیکھے ان حقائق کو عوام تک درست انداز میں پہنچانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماضی اور حال میں ہونے والے تمام انتخابات کے انعقاد اور ملک میں انتخابی جمہوریت کو مستحکم کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔انتخابی عمل کے آغاز سے لے کر آخر تک شفافیت کو تقویت دینے میں،میڈیا کے کردار کو تسلیم کرنا چاہیے،جس میں تمام عمل کے دوران شفاف کوریج، انتخابی مہم اور پولنگ اسٹیشن کی سطح سے لیکر گنتی تک کے مراحل شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے