شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن،200 سے زائد پولیس جوانوں نے جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں حصہ لیا، دوران اپریشن مختلف علاقوں کا محاصرہ کیا گیا اور دوسرے اضلاع سے منسلک بالائی علاقوں میں چیکنگ کی گئی ۔ شانگلہ پولیس نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقوں میں مشتبہ افراد پرکڑی نظر رکھے تاکہ شانگلہ جو امن کا گہوارہ ہے کا امن برقرار رکھا جا سکے ۔ منشیات کے خلاف شانگلہ پولیس کا مہم میں بڑی کامیابی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ شانگلہ کے عوام جرائم پیشہ افرادمنشیات فروش اور یہاں کسی بھی غیر قانونی اقدامات کی پشت پنا ہی نہیں کرتی اور وہ شانگلہ پولیس اور اپنے علاقے میں امن کے ساتھ ہے ۔ ترجمان شاہ پولیس عمر رحمان کے مطابق ضلع بھر میں گزشتہ ایک ہفتے سے پچیس سے زائد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پہاڑی علاقوں جن کی باونڈریاں دوسرے اضلاع سے منسلک ہے میں کی گئی،علاؤہ ازیں کروڑہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نان سی پیک پراجیکٹ کے نواحی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا ۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ہر پہلو سے انٹاروگیٹ کردئیے گئے،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو عدد کلاشنکوف، پانچ راءفل، بیس سے زائد پستول اور دو سو سے زائد کارتوس برآمد کرلئے گئے، ڈسٹرکٹ پو لیس شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پہاڑی علاقوں میں بدستور جاری رہے گا، شانگلہ ایک پرامن ضلع ہے یہاں کا امن ہرگز خراب نہیں ہونے دیں گے ۔ ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے