سخاکوٹ(مانند نیوز) مولانا مفتی محمود کانفرنس کامقصدملک کیلئے انکے خدمات کواجاگر کرنا ہے اس کانفرنس سے ملک کی سیاست کارخ تبدیل ہوگی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں جے یوآئی کے کارکنان کا جذبہ دیدنی تھا۔ان خیالات اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولاناسلمان تاثیر،ضلعی نائب امیر حق نواز خان ایڈوکیٹ اور تحصیل امیر حافظ حبیب الحسین صاحب نے مولانا مفتی محمود کانفرنس پشاور میں شرکت کے لئے سخاکوٹ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانامفتی محمود نے ملک وقوم کیلئے دی ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے مولانا مفتی کانفرنس کا مقصد نوجوان نسل کوانکے شخصیت اور ملک کیلئے انکے خدمات کواجاگر کرنا ہے مولانامفتی محمود نے ملک کو1973کامتفقہ ائین دیا ہے انہوں نے کہا کہ مفتی محمودکانفرنس ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔