سخاکوٹ(مانند نیوز) قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے کال پر مظلوم فلسطینوں کے حق میں جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی کے زیر اہتمام فلسطینوں کسیاتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناسلمان تاثیر، تحصیل امیر مولاناحبیب الحسن، مولانا حبیب گل،مولانا سمیع اللہ، مولانا غلام سرور اورصوبائی شوریٰ کے ممبر اضغرخان سمیت دیگر کر رہے تھے احتجاجی ریلی درگئی مین چوک سے شروع ہو کر ہسپتال تک چکر لگا واپسی پر درگئی مین چوک پہنچے جہاں پر پہلے سے ملاکنڈ انتظامیہ کی موبائل گاڑیاں اور بھاری نفری موجود تھی جنہوں نے یکجہتی فلسطین ریلی کے قائدین ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناسلمان تاثیر، تحصیل امیر مولاناحبیب الحسن، مولانا حبیب گل، مولانا معراج الحق اورصوبائی شوریٰ کے ممبر اضغرخان،مولانا فرید گل، مولانازاہدجان اور دیگر رہنماؤں کودفعہ 144کی خلاف ورزی پرگرفتارکر کے لیویز تھانہ درگئی پہنچائے گئے جس کے بعد جے یوآئی کے مشتعل کارکنوں نے مین چوک درگئی ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیااور اپنے پارٹی قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔اس دوران ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ بھی اپنے دیگر ساتھیوں سمیت جلوس میں پہنچ کر اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آج کااحتجاجی جلوس کوئی سیاسی جلوس نہیں تھا بلکہ اپنے مظلوم فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تھا انہوں نے کہا کہ اج کے دن ملاکنڈ بھر دفعہ 144لگا کر ہمارے پرامن احتجاج کوپرتشدد احتجاج میں بدلنے کی ناکام کوشش کی۔اخری طلاعات تک جمعیت علماء اسلام کے تمام گرفتار قائدین اور کارکنان رہا کئے گئے ہیں۔رہائی کے بعد میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناسلمان تاثیر اور دیگر قائدین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے اکابرین کے حکم پر پرامن تو کیا ہمارے جانیں بھی قربان ہیں جے یوآئی نے اس احتجاج میں عام ادمی کو بھی شرکت کی دعوت دی تھی۔ادھر ملاکنڈ انتظامیہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ انتظامیہ کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے اکابرین یکساں قابل احترام ہیں ضلع ملاکنڈ اور بالخصوص اس وقت تحصیل درگئی میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر امن عامہ اور مفادعامہ کے غرض دفعہ 144کے نفاذکا حکم جاری کیا گیا ہے