وانا (مانند نیوز) گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوٸر فرمان اللہ وردگ نے آج اپنے دفتر میں تمام تھانہ جات کے محرران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا،ڈی پی او فرمان اللہ نے ملزمان، مفروران اور اشتہاریوں کے بابت تفصیلی گفتگوں کی، اس موقع پر ڈی پی او فرمان اللہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئیکہا کہ تمام مفروران اور اشتہاریوں کا ڈیٹا بمعہ شناختی کارڈ نمبر اور موباٸل نمبر آٸی ٹی لیب وانہ کو دیا جاٸے۔ جس سے مفروران اور اشتہاریوں کی گرفتاری میں آسانی ہوگی، ڈی پی او فرمان اللہ کا کہنا تھا کہ کل سے تمام مفروران کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا جاٸیگا، اور تمام ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے رپورٹ پیش کرینگے۔ ڈی پی او فرمان اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت سے فراہم کردہ جدید ساٸنسی تکنیکی آلات کو بروئے استعمال لایا جاٸیگا۔جسکی وجہ سے کوٸی بھی گرفتاری سے بچ نہیں سکیگا، تمام چیک پوسٹوں اور ناکہ بندیوں کو سیمز فراہم کئے جائیں گے۔ جسمیں مفروران و اشتہاریوں کے نام درج ہونگے جسے انکی گرفتاری میں آسانی ہوگی. مفروران، اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون آخری مفرور کی گرفتاری تک جاری رہیگا۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ کہ قانون سب کیلئے برابر ہے کسی کے زیادتی نہیں ہونے دینگے لیکن قانون کی گرفت سے کوئی بچ نہیں سکے گا۔ سب کیلئے قانون کے مطابق اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہے گا۔