پشاور(مانند نیوز )ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر مردان ضیاء الرحیم نے کہا کہ ووٹ ڈالنا محض ایک ضرورت ہی نہیں بلکہ یہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے بہترین امیدوار کا انتخاب کرے، جو عوام کے مسائل کو حل کرسکے جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہو، انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق خواتین، مردوں، نوجوانوں، معذور افراد، خواجہ سراء اور اقلیتوں سب کو ووٹ ڈالنے کا برابر حق ہے، اب یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ عوام میں اس بات کا شعور بیدار کریں کہ وہ انتخابات سے قبل اپنے ووٹ کا اندراج کرائیں اور انتخابات کے دوران اس کا صحیح استعمال کریں،ان خیالا ت کا اظہار نے غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ کے تعاون سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے محمد عارف نے بھی خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے تو اس کے صحیح استعمال نہ کرنا ایک خیانت ہے انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہنا لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے ووٹ کی اہمیت اور اندراج پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ووٹ کے اندراج کے علاوہ الیکشن کے دن ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے پر زور دیا بالخصوص خواتین اور نوجوان طبقہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے اقدامات کو احسن اقدام قرار دیا۔ ضیاء الرحیم نے کہا کہ عوام ووٹ کی طا قت سے مقامی سطح سے لے کر قو می سطح تک اپنے نما ئند ؤں کا انتخا ب کر تے ہیں اس لیے شنا ختی کا رڈ رکھنے والے ہر فر د کا ووٹ بننا نہا یت ضر وری ہے انہوں نے کہاکہ ووٹ قومی امانت ہے جسے بہتر نمائندوں کے چناؤ کیلئے درست طریقے سے استعمال کیا جائے. قومی شناختی کارڈ کے حصول اور ووٹ کے اندراج کیلئے ذاتی دلچسپی لی جائے. انہوں نے کہاکہ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔الیکشن آفیسر نے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی قومی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے 18سال کا ہوتے ہی قومی شناختی کارڈ بنواکر ووٹو ں کا فوری اندراج کروائیں اورایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے