لاہور(مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے 21 اکتوبر کو نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہوگا، مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت شرائط کیساتھ دی جائے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے انتظامیہ کا موقف ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کا بغور جائزہ لیا لیکن جلسے کی اجازت ملنا مشکل ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے وہاں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، تحریک انصاف اگر بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو پھر غور کیا جا سکتا ہے۔