پشاور(مانند نیوز ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ اعلی سرکاری تعلیمی ادارے مالی خسارے کا شکار ہیں.تمام یونیورسٹیوں پر واضح کیا ہے کہ تحقیقیق کو کمرشلائز کرنے سمیت اپنے وسائل پیدا کرنے سے بجٹ خسارے سے خود کو باہر نکالیں،پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کا تعلیمی و مالی نظام بہت بہتر ہے ہمیں دیکھنا ہو گا کہ پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیاں کیسے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے تعلیمی و مالی نظم و ضبط برقرار رکھے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنر ہاوس پشاور میں پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس میں منعقدہ انٹر پرینرئل ایجوکیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب میں نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر قاسم جان، ڈاکٹر نجیب اللہ، چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد،چئیرمین پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز ایسوسی ایشن ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان، وائس چانسلرز و دیگر شریک تھے، تقریب میں گورنر نے بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ میں ہمیشہ ہر جگہ دل کی بات کرتا ہوں اور زندگی کے ہر مرحلے پر کامیابی کے پیچھے سچائی ہے صاف اور سچی بات کہتا ہوں. انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو اللہ تعالی نے یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ دن بدن کامیاب ہوتے جارہے ہیں، معیاری تعلیم میں بھی نہ صرف پرائیویٹ سیکٹر بہت آگے ہیں بلکہ منافع میں بھی ہیں. لیکن پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم دینے میں پرایویٹ سیکٹر کو بھی رول ادا کرنا ہوگا ہر ادارہ مفلس اور غریب بچوں کی کچھ تعداد رکھیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نیتعلیم پر کافی رقم خرچ کرتی ھے لیکن خاطرخواہ نتائج نظر نہیں آرہے. اس پر توجوں دینی کی ضرورت ھے پرائیویٹ سکول کا استاد کم تنخواہ لیتا ہے اور اچھا نتیجہ دیتا ہے سرکاری سکول کے اساتذہ تنخواہ زیادہ لیتے ہیں لیکن وہ رزلٹ نہیں ملتے ھے ہمارے استازا میں کمی نہیں لکین کم صرف خلوص اور محنت کی ھے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ تعلیمی ادارے صرف ڈگریاں بانٹ رہی ہے، پی ایچ ڈی والا پولیس کانسٹیبل کی نوکری کے لیے درخواست دیتا ہے. تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو بیٹھکر سوچنا چاہئے کہ ہم نے کس طرح نوجوان نسل کو تیار کرنا ہیں تعلیم سے ہی ملک اور قوم ترقی کر سکتی ھے.تقریب سے نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر قاسم جان، ڈاکٹر نجیب اللہ و دیگر مقررین نے بھی شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے پرائیویٹ و پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے چئیرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے اپنے خطاب میں علم کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے اورتعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تقریبات کیلئے اپنی دستیابی یقینی بنانے پر گورنر حاجی غلام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ا۔#