بٹ خیلہ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے صدر اور ممبرخیبر پختونخوا بارکونسل محمد شیرین خان ایڈوکیٹ نے مظلوم و نہتے فلسطینیوں پر دہشت گرد ریاست اسرائیل کی وحشیا نہ بمباری کی سخت مذمت کی ہے اور اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ متحدہ امت مسلمہ بن کراس بر بریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں میڈیا سے بات چیت اور بار کے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شیرین خان نے کہا کہ آج ضلع ملاکنڈ سمیت پورے ڈویژن اور صوبے میں کے پی بار کونسل کی کال پر وکلاء برادری اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مکمل عدالتی بائیکاٹ کررہی ہے وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوکر اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کر رہے ہیں اس مقصد کیلئے جگہ جگہ ریلیاں مظاہرے اور مذمتی اجلاس ہورہے ہیں انھوں بڑی طاقتوں مختلف ممالک اور عالمی اداروں کی اسرائیلی درندگی معصوم ننھے بچوں وخواتین کے قتل عام پر مسلسل مجرمانہ خاموشی کو پوری انسانیت کے منہ پر طمانچہ وباعث شرم قرار دیا دنیا کا کوئی بھی مذہب اور معاشرہ ان مظالم اور بر بریت کی اجازت نہیں دیتا انھوں نے کہا کہ دہشت گرد نا جائز اسرا ئیلی ریاست کا ہاتھ روکنا مظالم اور بر بریت کے خلاف آ واز اٹھانا کسی بھی رنگ ونسل مذہب سے تعلق رکھنے والے انسان خصو صا ہر مسلمان کا فرض ہے۔