بٹ خیلہ (مانند نیوز)مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ کے متوالے کارکنان کا قافلہ اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے پیدل لاہور روانہ ہو گیا تحصیل بٹ خیلہ کے جنرل سیکر ٹری نذر حسین کی قیادت میں بزرگ مسلم لیگی ورکرز زمان خان شیر حسن گل غنی وجاہت حسین اور شاکر رحمن پر مشتمل چھ رکنی پیدل قافلے کو ضلعی صدر سجاد خان نے اپنی رہائش گا ہ مسلم لیگ ہاؤ س طو طہ کان سے رخصت کیا علامہ محمد الیاس الازہری نے اس موقع ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور میاں محمد نواز شریف کی با خیر وعافیت واپسی کی اجتماعی دعا کی۔