بٹ خیلہ (مانند نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواکے سابق صدر اور صوبائی وزیر خزانہ انجینئر محمد ہمایون خان نے تحصیل بٹ خیلہ کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں روٹھے ورکرز کو منانے اور ان کے گلے شکو ے دور کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے انھوں نے کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے کیونکہ ملک وقوم کو بحران و مسائل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی منزل پر گامزن کرنے کی اہلیت اور صلا حیت صر ف اور صرف پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت میں ہے تحصیل صدر بٹ خیلہ جانی روم جنرل سیکرٹری حبیب اللہ خان ایکشن کمیٹی کے چیئر مین محبوب الر حمن اور دیگر عہدیداروں کی موجود گی میں کل18اکتوبر کو یوم شہدا سانحہ کار سازکی یاد میں حجرہ عجب خان سخاکوٹ میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے ویڈیو لنک خطاب کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ ورکرز کی شرکت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔