پشاور( مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کی جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع الرحمان کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند کے احکامات پر دار لکفالہ مردان کیسپرنڈینٹ محمد اسماعیل ٹکر نے مردان کے مختلف مقامات پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک درجن کے قریب بھکاریوں کو پکڑ لیا ہے۔ پکڑے گئے بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کروا کردار لکفالہ بھجوا دیا،محمد اسماعیل ٹکر کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں کو بھکار یوں سے پاک کرنا ہے اور بھکاری مافیا کے خاتمے تک ریسکیو آپریشن جاری رہیں گے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد پیشہ ور گداگروں کی موجودگی کی اطلاع متعلقہ تھانہ یادار لکفالہ کو دیں تا کہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گداگری ایک لعنت ہے جس سے سماجی حسن گہنا جاتا ہے۔ اس برائی سے نمٹنے کیلئے شہری ان عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور پولیس کو گداگروں کی موجودگی کی فوری اطلاع کریں تاکہ معاشرے کو اس برائی سے پاک کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے