پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں پولیس نے اسلامی جمعیت طلبہ کے پرامن یکجہتی فلسطین ریلی نکالنے پر طلبہ کیخلاف ایف آئی درج کردی۔ طلبہ نے ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہوئے آج تھانہ چمکنی کے گھیراؤاور پشاور یو نیورسٹی روڈ پر پو لیس کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔مرکزی ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد اور صوبائی ناظم وسیم حید رکو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیاگیاہے۔مرکزی جنر ل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اسد علی قریشی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پو لیس کا یہ غیر آئینی عمل کسی صورت قبو ل نہیں۔اگر ایف آئی آر کو فی الفور منسوخ نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ صوبائی انتظامیہ پر ہو گی۔صوبائی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ نسیم الرحمن نے کہا کہ اہل فلسطین کے حق میں نکالے گئے پرامن احتجاجی ریلی پر تھانہ چمکنی ایس ایچ او کے جانب ایف آئی آر افسوس ناک ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ فلسطین ریلی پر ایس ایچ او کے جانب سے جھوٹے ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہیں۔اہل فلسطین کے حق میں نکالے گئے احتجاجی ریلی پولیس کی ناکام ہتکنڈوں سے اپنے بھائیوں کے مدد سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔آج تھانہ چمکنی ایس ایچ او کے معطلی اور اہل فلسطین سے اظہار ہمدردی کے لیے صوبہ بھر میں شدید احتجاج کریں گے۔طلبہ تھانہ چمکنی کا گھیراو کریں گے۔پشاور یونیورسٹی روڈ مطالبات ماننے اور ایس ایچ او کی معطلی کرنے تک بند رکھاجائے گا۔بیت المقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔پولیس اسرائیل دوستی کے بجائے اپنے مظلوم فلسطین بھائیوں کیساتھ کھڑے ہو جائے۔