پشاور(مانند نیوز ڈیسک) تھانہ چمکنی پولیس پشاور کی جانب سے اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختون خوا کی فلسطین کے حق میں ریلی کے شرکاء پر مقدمہ درج کرنے کے بعد اسلامک لائرز موومنٹ پاکستان نے قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔ اسلامک لائرزموومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر جسٹس (ر) غلام محی الدین، صوبائی صدر ارباب عثمان ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل آئی ایل ایم فقیر اللہ اعوان، ضلع پشاور صدر زیارت خان مہمند ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ احتجاج سب کا قانونی اور آئینی حق ہے۔ فلسطین کے حق میں ریلی نکالنے پر طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ طلبہ کے پر امن احتجاج پر مقدمہ درج کرنا اسرائیل اور اُسکے ایجنٹوں کو خوش کرنے کا مترادف ہے۔ پولیس کی جانب سے پر امن مظاہرین پر مقدمہ درج کرنے خلاف عدالت سے رجوع کریں گیاور قانونی ٹیم عدالت میں مقدمے نامزد طلبہ کا دفاع کریں گے۔واضح رہے کہ اتوار کے روز اسلامی جمعیت طلبہ خیبر نے فلسطین کے حق میں جی ٹی روڈ پر مظاہرہ کیا تھا۔ تھانہ چمکنی پولیس نے مظاہرہ کرنے پر آئی جے ٹی کے ذمہ داروں پر مقدمہ درج کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک جام کرنے پر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی شکیل احمد سمیت آفتاب حسین، وسیم حیدر، اسفندیار اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے