مقبوضہ بیت المقدس(مانند نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حماس کے حملوں کے بعد سے 5 لاکھ اسرائیلی شہریوں نے نقل مکانی کی ہیآئی ڈی ایف کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے ایک آن لائن بریفنگ میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے ارد گرد تمام آبادیوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق خالی کر دیا گیا ہے۔ ہم جنگی زون کے قریب عام شہری نہیں چاہتے ہیں۔پانچ لاکھ بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں میں لبنان کے ساتھ ملک کی شمالی سرحد کے آس پاس کی آبادیاں بھی شامل ہیں، کیونکہ ایک اور عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2900 سے تجاوز کر چکی ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں 1 ہزار سے زائد بچے بھی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے