واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکا کے صدر جوبائیڈن آج (بدھ کو) اسرائیل جائیں گے۔امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس کے دہشت گرد حملے کے خلاف اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل جاؤں گا، اسرائیل کے دورے کے بعد اردن کا سفر کروں گا۔امریکی صدر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اردن کا سفر سنگین انسانی ضروریات سے نمٹنے اور رہنماؤں سے ملاقات کے لیے کروں گا۔جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے لیے کھڑی نہیں ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ کچھ بنیادی اقدار ہیں جو ہمیں امریکیوں کے طور پر اکٹھا کرنا چاہئیں، بنیادی اقدار میں نفرت، نسل پرستی، تعصب اور تشدد کے خلاف کھڑا ہونا ہے، نفرت کی کارروائیاں ہماری بنیادی اقدار کے خلاف کھڑی ہیں اور امریکا میں نفرت انگیزی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔امریکی صدر نے مصری ہم منصب کو فون کرکے اسرائیل فلسطین جنگ کو خطے میں پھیلنے سے روکنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کو مکمل ختم کرنا ہوگا، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ غزہ پٹی پر دوبارہ قبضہ اسرائیل کی غلطی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے تل ابیب میں امریکی سفارت خانے میں ایک مختصر پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صدر بائیڈن اسرائیل، خطے اور دنیا کے لیے ایک نازک لمحے میں یہاں آ رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹونی بلنکن نے تل ابیب میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ کئی گھنٹے طویل ملاقات بھی کی تھی۔ علاوہ ازیں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیلی وزیرِ دفاع سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا عظیم اتحادی ہے، امریکی اعلی حکام روز اسرائیل آ رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے