پشاور(مانند نیوز) خواتین کی فکری وفنی تعلیم و تربیت اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے الخدمت فاونڈیشن خواتین ٹرسٹ کے تحت خیبر کلے ہاوسنگ سوسائٹی رنگ روڈ پشاور میں خواتین کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کردیا گیا جس میں نادار خواتین کے لئے سلائی کڑھائی اور دیگرہنرسیکھانے کا اہتمام کیا گیا ھیجس سے ضرورت مند خواتین کو گھر پر چھوٹے چھوٹے باعزت روزگارکے مواقعے فراہم کئے جائیں گے۔اس سینٹر میں خواتین کو صحت کی بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کلینک کی سہولت بھی دستیاب ھوگی جبکہ خواتین کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے سلسلے میں قرآن فہمی اور ترجمعہ قرآن کی خصوصی کلاسوں کااہتمام بھی کیا جائے گا۔الخدمت خواتین کمیونٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیرصدارت آئی آر ایس آفس میں واقع قاضی حسین احمد رح آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تھے۔افتتاحی تقریب میں الخدمت فاونڈیشن خواتین ٹرسٹ کی چیرپرسن نویدہ انیس،الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخواکے صدر خالد وقاص،چیرمین آئی آرایس ڈاکٹرمحمد اقبال خلیل،امیر جماعت اسلامی پشاور بحراللہ خان ایڈوکیٹ،شاہ فیصل آفریدی،الخدمت فاونڈیشن خواتین ونگ کی صوبائی صدر عنایت بیگم،الخدمت خواتین ٹرسٹ کی صدر نسرین مراد،سابق اراکین قومی اسمبلی سمیحہ راحیل قاضی،رضیہ عزیز سمیت دیگر خواتین قائدین نیافتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن خواتین ٹرسٹ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے متاثر ہونے والے فلسطین کے نہتے عوام اور معصوم بچوں و خواتین کی امداد کے لئے الخدمت خواتین کی طرف سے ایک کروڑ روپے مالیت کا امدادی چیک بھی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو پیش کیا گیاجو انہوں نے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے حوالہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ غزہ کی بے گناہ شہریوں اور معصوم بچوں کی پشت پر کھڑی ہیں۔انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام فی الفور روکا جائے اور امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔