پشاور(مانند نیوز) انجینئرنگ یونیورسٹی شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کے پی ایچ ڈی سکا لرز انجینئرمدیحہ شیر اور انجینئر ولیدخان نے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے اپنی تھیسز کادفاع گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی کے وڈیو کانفرنس ہال میں امتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمنارمیں کیا۔ انجینئرمدیحہ شیرکے پی ایچ ڈی ریسرچ کا موضوع”Deep Neural Network Based Sugrance Crop Classification using Remotely Sensed Satellite Data” جبکہ انجینئر ولیدخا ن کے پی ایچ ڈی ریسرچ کا موضوع”Deep Convolutional Neural Network based Tobacco Crop Detection and Estimation using Remote Sensing Technology”تھا۔دونوں سکالرزکے سپروائزرکے خدمات پروفیسر ڈاکٹرنصرمن اللہ،شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ نے انجام دیئے۔ اس مو قع پر پروفیسر ڈاکٹرلائق حسن، چیرمین شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئر نگ و دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔