پشاور(مانند نیوز) ایڈورڈز کالج پشاور کے طلباء نے طالب علم حسن طارق کے قتل کے ملزم کی گرفتار ی پر پشاور پریس کلب کے سامنے اظہار تشکر ریلی نکالی اور شہید طالب علم کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت پشاور پولیس کی کاوشوں کو سراہا ریلی میں کثیر تعداد میں طلباء سمیت تاجروں اور کالج انتظامیہ نے شرکت کی جسکی قیادت ارباب سیف اللہ نے کی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر خیبر پختونخوا پولیس کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا گزشتہ روز ہمارے ایڈورڈز کالج کے طالب علم کو ریڈوزون میں قتل کیا گیا جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے چند دنوں میں ملزم کو گرفتار کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا د ی جائے۔