پشاور(مانند نیوز)خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور نے عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل (اے جی ایچ ایس)کے تعاون سے جوڈیشل آفیسرز کیلئے جنسی زیادتی کے انسداد کے قوانین کے موضوع پر تیسری دو روزہ تربیت کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 25ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز /خصوصی عدالت کے ججز نے شرکت کی۔جنسی زیادتی کے انسداد کے قوانین کے فریم ورک پر مرکوز اس تربیت کا مقصد صنفی بنیاد پر تشدد کے مقدمات سے متعلق اہم قوانین کی تفہیم اور اطلاق کو بڑھانا تھا۔ خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل محمد شعیب نے تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئیجنسی زیادتی کے جرم کے سلسلے میں اسلامی شریعت کے مقاصد پر زور دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تربیتی پروگرام شرکاء کو متعلقہ قوانین اور قواعد سے آگاہی دے گا اور وہ بہتر طریقے سے انہیں نافذ کر سکیں گے۔اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندا علی نے تربیتی سیشن کا تعارف کرایا اور اس کے اہم مقاصد پر روشنی ڈالی. اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید یاسر شبیر نے شرکاء کے نمائندہ کے طور پر ٹریننگ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس کو شرکاء کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔اختتامی تقریب سے خطاب میں قائمقام ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء اور عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل کی پوری ٹیم کو تربیت کی کامیابی کو یقینی بنانے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔تقریب کے باقاعدہ اختتام سے قبل ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے