پشاور(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احسان علی شاہ نے کوہاٹ روڈ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انجینئر مصباح وحید نے جی ٹی روڈ پر ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران سواریوں سے مقرر شدہ کرایوں سے زائد وصول کرنے پر چار اڈہ منیجروں /کنٹریکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سواریوں کو زائد وصول شدہ کرایہ واپس کروا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پشاور میں کسی بھی ٹرانسپورٹ اڈے میں آپ سے زائد کرایہ لیاگیا ہو تو ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے