لوئر دیر (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد فواد نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے فٹ پاتھوں، گلی محلوں اور گھر گھر سموں کی فروخت پر باضابطہ طور پر دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی۔خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے مجاز افراد کی جانب سے سادہ لوح افراد کے انگوٹھوں کے نشانات کے غلط استعمال، جرائم، بھتہ خوری، فراڈ وغیرہ کی روک تھام کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ دفعہ 144 کے خلاف ورزی پر ضلعی پولیس دیر پائین تعزیزات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائیگی۔ مجاز کمپنیوں کے اجازت کے بغیر موبائل سمز فروخت کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ضلعی پولیس سربراہ اور تمام انتظامی افسران کو ضروری کارروائی کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع لوئر دیر کے عوام سے کہا کہ اپنے شناختی کارڈ نمبر کو اس کوڈ *668# پر بھیج کر اپنے شناختی کارڈ پر سموں کی تعداد اور نمبر معلوم کرکے غیر ضروری اور ناقابل استعمال سموں کو بند کریں تاکہ بعد میں کسی پریشانی سے بچاجاسکیں۔ غیر ضروری سم بند کرنے کیلئے اپنے قریبی نیٹ ورک فرنچائز کا وزٹ کریں یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ایچ اوز کو رپورٹ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے