اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے زیر تعمیر گالشٹ کوشٹ پل کا دورہ کیا اور پل میں کام کا جائزہ لیا۔ پل میں کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور مذکورہ پل کے قیام کے بعدعلاقہ گالشٹ کو ملانے والا رابطہ سڑک کو مرمت کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ مذکورہ پل کے تعمیر سے علاقہ گالشت، شغور خم، سرور اباد اور شنجور کے عوام کو فائدہ ہوگا اور سفری مشکلات دور ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ادارہ اور متعلقہ ٹھیکہ دار کو کام کی رفتار مذید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ سخت ترین موسمی حالات سے کام میں رکاوٹ پیدا نہ ہوں۔اس کے علاوہ تحصیلدار مستوج الیاس احمد نے ٹریفک انچارج بونی کے ہمراہ بونی بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو مین بازار کے دونوں اطراف گاڑی کھڑی کرنے سے باز رہنے اور دکانداروں کو اپنے اپنے کاروباری سامان اپنے دکانوں کے احاطوں سے باہر رکھنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کاروباری حضرات اور ٹرانسپورٹرز کو اگاہ کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے