شبقدر (مانند نیوز)شبقدر پرائیوٹ تعلیمی ادارے مختلف ناموں سے کاروباری مراکز بن گئے ہیں اور والدین کو لوٹ رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں۔ بچوں سے ہزاروں روپے ماہانہ ٹیوشن فیس اور سالانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں جبکہ پیپر منی اور دیگر ناموں سے والدین سے لوٹ مار کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کسی نے گھر میں تو کسی نے حجرے میں کسی نے کسی مارکیٹ میں سکولوں کے نام پر کاروباری مراکز کھول دیئے۔ کینٹینز میں اکثر غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے اکثر بچے بیمار رہتے ہیں اور ان سکولوں میں محکمہ تعلیم کے قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے۔تعلیمی وسائل تو درکنار سکولوں میں اساتذہ کی قابلیت کا معیار کم تنخواہ ہی رکھا گیا ہیں۔ محکمہ تعلیم شبقدر میں سکولوں کے نام پر ان کاروباری مراکز کے خلاف فوری کاروائی کرکے بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگانے والوں کا محاسبہ کرے۔ شبقدر میں تعلیم جیسے اہم اور بنیادی شعبہ کو بھی چند مفاد پرستوں نے کاروبار بنا دیا۔ سکولوں کے بڑے بڑے ناموں کے بینرز اور بورڈ اویزاں کرکے بچوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے۔ ان سکولوں میں محکمہ تعلیم کے مقررہ قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی تو کیا دھجیاں اڑائی جارہی ہے۔ سکولوں میں بچوں کیلئے نہ ہی تعلیمی وسائل موجود ہیں اور نہ ہی محکمہ تعلیم کے کسی سکول کیلئے احاطہ و دیگر سہولیات کی فراہمی کے ہدایات پر عمل درآمد کیا گیا ہیں۔ ان سکولوں میں بچوں سے آئے روز مختلف بہانوں سے رقم بٹورا جا تاہے۔ سب سے اہم یہ کہ ان سکولوں میں دوکانیں بھی کھولی گئی ہیں جس میں ناقص چپس اور دیگر اشیاء بچوں پر مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہیں۔ ان سکولوں میں جہاں زیر تعلیم بچوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہیں تو وہاں ان سکولوں میں ناقص خوراک سے ان کی صحت سے بھی کھیلتے ہیں۔ علاقہ عوام نے محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت سے شبقدر میں ان پرائیویٹ سکولوں کے خلاف فوری اور موثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہیں جہاں معصوم بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگایا جا رہا ہیں۔ شبقدر میں سکولوں کے علاوہ اب ہائیر ایجوکیشن کے نام پر بھی کاروبار شروع کیا گیا ہیں اور پرائیوٹ کالج کے نام پر طلباء کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹا جا رہا ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے