ایبٹ آباد (مانند نیوز)پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادکی جانب سے کاروائیاں جاری۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کو پیٹرول کی قیمت میں کمی بعد کرایوں میں کمی اور ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے فوارہ چوک جنرل بس سٹینڈ اور دیر ویگن سٹینڈز کا دورہ کیا۔ مسافروں سے کرایوں سے متعلق دریافت کیااور کرایوں میں کمی نہ کرنے پر 8 افراد کے خلاف مراسلہ جات/ ایف آئی آر درج کی۔ انہوں نے بس سٹینڈ/ویگن سٹینڈ انتظامیہ کو کرایوں میں فوری کمی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بس سٹینڈ پر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا اور بس سٹینڈ انتظامیہ کو مسافروں کے لیے انتظار گار، واش رومز کی صفائی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔شہری کرایوں کے حوالے سے اپنی شکایات اور قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553 پر مطلع کر سکتے ہیں۔اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد ارشد محمود پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر کمی کے بعد کرایے میں کمی کے حوالے سے شیروان اڈہ کا دورہ اور اڈہ انتظامیہ کو کرایے میں کمی کے حوالے سے ہدایات جاری کر رہے ہیں۔