کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی جانب سے بنوں روڈ میں کاروائیاں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراسد قاسم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرالف خان اور فوڈ سیفٹی آفیسر محمد وقاص فردوس نے بنوں روڈ میں مختلف خوراکی اشیاء کی انسپیکشن کی۔انسپیکشن کے دوران ایک بیکری پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے انتہائی نا قص صورتحال کی وجہ سے سیل کیا گیا جب کہ ایک اور بیکری کو ناقص مٹیریل کے استعمال پر جرمانہ کیا گیا۔