بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) ترقی وخوشحالی اور خطے کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے، سی پیک کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے، دیگر ممالک اور پارٹرنز کو بھی سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان اور چین آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھائیں گے۔بیلٹ اینڈ روڈ کے اعلی سطح فورم سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اعلیٰ سطح فورم آزاد عالمی معیشت میں مربوط روابط کی اہمیت پر ہو رہا ہے، بیلٹ اینڈروڈ منصوبے پر چینی صدر کو مبارکباد دیتا ہوں۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ بی آر آئی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، سی پیک اور بی آر آئی کو 10سال مکمل ہو چکے، ان منصوبوں سے عوامی سطح پر رابطوں اور معاشی ترقی کو فروغ ملا، مربوط روابط ہی عوام کی خوشحالی کا باعث بنتے ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں 2013 میں بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبے کا آغاز ہوا، اور سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر سے زائد کے 50 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے، دیگر ممالک اور پارٹنرز کو بھی سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ترقیاتی ماڈلز سے بے حد متاثر ہیں، چین نے اپنے لاکھوں غریب عوام کو سہارا دیا، پاکستان اور چین آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھائیں گے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور وبا کے چیلنجز درپیش ہیں، ٹرانسپورٹیشن، توانائی و ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے