ایبٹ آباد (مانند نیوز)جنرل الیکشن تیاریوں کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کی تیاری، ٹرانسپورٹیشن، سکیورٹی، ایمرجنسی سروسز، کمیونیکشن، سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ اور الیکشن کے دوران شہریوں کو سہولیات کی فراہمی، یقینی بنانے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایبٹ آباد نے الیکشن تیاری کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے الیکشن کے پرامن انعقاد، پولنگ سینٹرز پر تمام سروسز اور سہولیات کی فراہمی، پانی، بجلی، معزور افراد کے لیے ریمپس و دیگر سہولیات کی فراہمی، سکیورٹی، ایمرجنسی سروسز اور صحت کی بہم سہولیات کی فراہمی، آگ بجھانے کے آلات، سی سی ٹی وی ریکارڈنگ، پولنگ سٹاف کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے تیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد جبریل رضا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایبٹ آباد زیشان خان اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لبنی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ارشد محمود، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ڈی ای او میل تنویر احمد، نمائندہ ڈی ای او فیمیل، ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، اے ڈی لوکل گورنمنٹ حامد خان، ٹی او آر ٹی ایم اے حویلیاں عائشہ طاہرہ، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، نمائندہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، جی آئی ایس اینالسٹ افسر علی شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔