پشاور (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے خوراک، زراعت، لائیو سٹاک اور جنگلات آصف رفیق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ خوراک آج آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کر رہا ہے جس کا بنیادی مقصد اشیاء خوردونوش اور دیگر متعلقہ خدمات کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کرنا اور تجاویز سننے ہیں. محکمہ خوراک سے جاری بیان کے مطابق، منعقدہ کھلی کچہری دن دو بجے شروع ہو کر تین بجے تک جاری رہے گی جس میں صوبائی وزیر خوراک آصف رفیق، سیکرٹری خوراک ظریف المعانی، ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ سمیت تمام متعلقہ حکام موجود ہوں گے جبکہ ضلعی سطح پر فوڈ کنٹرولرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی بھی کھلی کچہری کا حصہ ہوں گے. جو براہ راست عوامی شکایات اور تجاویز بذریعہ فیس بک، ٹیلی فون کالز اور ای میل کے ذریعے موصول کریں گے جس پر بروقت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے. عوام شکایات کی اندراج اور تجاویز کے لیے ٹیلی فون نمبر ،0919225436، وٹس ایپ نمبرز 03451009348 یا 03169890861 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ فیسبک Live/FoodKPGovt پر کھلی کچہری میں شرکت بھی کر سکتے ہیں.