دیر (مانند نیوز)دیر بالا میں کم گیج پر 2 پٹرول پمپوں کو سیل جبکہ کئی پٹرول پمپوں کو جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر نے تحصیلدار شرینگل بلال سّیدنے ایس ڈی ایل او لیویز فورس فضل واحد کے ہمراہ شرینگل بازار کا معائنہ کیا۔ بازار کے معائنے کے دوران مختلف جنرل سٹورز، ھوٹلز، نانبائی شاپس، سبزی فروٹ شاپس، قصائیوں اور چکن شاپس میں صفائی ستھرائی،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخنامہ کا جائزہ لیا۔ ناقص صفائی، سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے اور گرانفروشی پر متعدد ھوٹلز،جنرل سٹورز،چکن شاپس،سبزی فروٹ شاپس اور تندور مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ شرینگل میں دو پٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا۔جبکہ 3 پٹرول پمپس مالکان کو ڈیزل/پٹرول کی کم گیج رکھنے پر موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر واڑی محمدکاشف جان نے سب ڈویژن واڑی میں مختلف پٹرول/ڈیزل پمپس چیک کیے۔حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر خودساختہ قیمتیں وصول کرنے والے دو پٹرول پمپس مالکان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ واڑی بخت جہان نے سب ڈویژن واڑی کے مختلف مقامات میں درجنوں گاڑیوں میں کرایہ نامے چیک کیے۔حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر کئی ڈرائیورز حضرات کو جرمانہ کرکے خبردار کیا گیا اور ان کو سختی سے تاکید کی گئی کہ وہ آئندہ کیلئے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورتِ دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس سلسلے میں سواریوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ زیادہ کرایہ وصول کرنے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بروقت آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔