ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے دورے کے دوران عملے کی حاضری رجسٹر چیک کیا جو زیادہ تر عملہ غیر حاضر پایا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی و ستھرائی کے ساتھ ساتھ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو دیے جانے والے مفت ادویات اور سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیاجس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر حضرات سے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کے جذبے سے سرشار ہوکر مریضوں کی بہتر علاج معالجے پر خصوصی توجہ دیں،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ نے تحصیل درگئی میں مختلف لیوی چیک پوسٹوں کا بھی دورہ کیا۔چیک پوسٹوں میں جو اہلکار غیر حاضر پایے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر عملے کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے پوری نفری کو تبدیل کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس لیے سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے