پشاور( مانند نیوز)اسسٹنٹ ٹو ریجنل الیکشن کمشنر مردان شہوار بیگم نے کہا ہے ووٹ مقد س قومی امانت ہے،زند گی کے تمام طبقات ووٹ کی اہمیت حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کریں،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیم شرکت گاہ کے تعاون سے زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا،تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے شہوار بیگم نے واضح کیا کہ ووٹ ہی کے درست استعمال سے مقامی قیادت سے لیکر ذمہ دار قومی قیادت تک انتخاب کیا جاسکتا ہے،ووٹ کا استعمال مر دو خوا تین کی یکساں قومی ذ مہ دار ی ہے اور اس حوالے سے خوا تین کے سا تھ کسی قسم کا امتیازی سلوک یا قد غن انصا ف پر مبنی نہیں، الیکشن کمیشن خوا تین ووٹر ز کو مقامی روایات کے مطابق ہر ممکن سہو لت فراہم کرنے کے لئے تما م دستیاب وسائل برو ئے کار لا ئیگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ووٹ کی اہمیت حوالے اور اس حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کر نے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز ہو گیا ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے ووٹ کے اندار ج سے لیکر ووٹ پول کرنے تک کے تمام مراحل کو آسان بنایا جارہا ہے، خواتین کو ووٹ کی اہمیت سے متعلق آگاہی کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن پاکستان مختلف پروگرام اور سمینار کا انعقاد کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ خواتین اور نوجوان ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں ووٹ کی طاقت سے ہی بہتر قیادت کا چناﺅ کیا جاسکتا ہے۔