پشاور(مانند نیوز) پرائم سوسائٹی فار آرٹس اینڈ لٹریچرکے زیر اہتمام ہفتہ سیرت النبی کی اختتامی تقریب پشاور میڈیکل کالج میں منعقد ہوئی۔ اس ہفتے کی تقریبات نے صوبائی دارلحکومت کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو اپنی صلاحیتوں اور علم کے ا ظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا۔ہفتہ سیرت النبی کے دوران مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی زندگی پر کوئز مقابلے، نعت کے مقابلے، خطاطی کی نمائش اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات پر پینل ڈسکشن کا انعقاد شامل تھا۔ نوجوانوں کو نبی کریم کی زندگی اور تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے ہفتہ کا انعقاد کیا گیا۔ قرات، نعت اور خطاطی کے مقابلوں کا مقصد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کو اجاگر کے لئے طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔اختتامی تقریب کے معزز مہمانوں میں پشاور میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن بطور مہمان خصوصی، پی ایم سی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان، سی ای او ڈاکٹر افتخار حسین، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔. مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان، پروفیسر ڈاکٹر شمس الحق، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عبداللہ، اور پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا نے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔.کوئز کے مقابلیمیں ایم بی بی ایس تیسرے سال کے طلباء پر مشتمل طلب القرآن ٹیم نے پہلا انعام حاصل کیا۔ ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے طلباء پر مشتمل بال جبریل ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ضربِ کلیم، جو کہ ایم بی بی ایس کے پہلے سال کے طلباء پر مشتمل تھانے تیسرا مقام حاصل کیا۔ حسن قرات میں پہلی پوزیشن احسان اللہ بلندنے حاصل کی۔خطاطی کے مقابلے میں نے پہلی پوزیشن محمد علی نے حاصل کی۔ نعت خوانی کے مقابلے میں حمزہ فاروق اورمضمون نویسی کے مقابلے میں پہلا انعام عائشہ طاہر (فائنل بی ڈی ایس) نے حاصل کیا۔ خواتین کے نعت خوانی کے پہلا انعام حوریہ اکرام نے حاصل کیا۔ خواتین کے کوئز مقابلے میں پہلا انعام پی ایم سی کی ٹیم طلب علم، دوسرا انعام خیبر میڈکل یونیورسٹی کی ٹیم اورتیسری پوزیشن پی ایم سی کی ٹیم ”حماس” نیحاصل کی۔مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے منتظمین کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے جوش اورجذبے کی ساتھ ہفتہ سیرت منانے کے لیے شرکاء اور منتظمین دونوں کی تعریف کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے