پشاور(مانند نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے تحت المرکزی اسلامی پشاور میں ایک روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔ورکشاپ کے مہمان خصوصی صوبائی ناظم وسیم حیدر تھے۔جبکہ مہمان سپیکر محسن زاہد نے آن لائن شرکت کی۔ سوشل میڈیا تربیتی ورکشاپ کا مقصد 22نومبر حقوق طلبہ کنونشن تیاریوں سے متعلق مختلف سرگرمیوں کی سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر پھیلاؤ پر گفتگو کی گئی۔صوبے کے مختلف مقامات سے سوشل میڈیا زمہ داران نے اس ورکشاپ پروگرام میں شرکت کی۔ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔بعدازاں ترجمان نسیم الرحمن نے حاضرین کو خوش آمدید کہا،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محسن زاہد نے سوشل میڈیا ایپس فیس بک،ٹوئیٹر،انسٹاگرام اور دیگر ایپس کو دعوت کے لیے استعمال کرنا سیکھایاگیا۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے۔اوصول وقواعد کی پاسداری کرتے ہوئے اس محاز پر کام کریں۔سوشل میڈیا کے میدان میں ترویج کے نئے ذرائع استعمال کرکے دورس نتائج حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 22نومبر حقوق طلبہ کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر فضاء قا ئم کرنا ہوگا۔جس کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔سوشل میڈیا محاز پر کنونشن کاپیغام لاکھوں طلبہ تک پہنچا ئیں۔اس موقع پر معاون معتمد صوبہ عنایت الرحمن،صوبائی ترجمان نسیم الرحمن،انچارج صوبائی میڈیا سیل پرنٹ الیکٹرانک میڈیا رومان ایوب بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے