پشاور(مانند نیوز) ہمدرد فانڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام ہمدرد نونہال سیرت? کانفرنس آرکائیوز لائبریری ہال پشاور میں منعقد ہوئی جس کا موضوع ”حضور? بہ حیثیت معلمِ انسانیت” تھا۔پروگرام کا باقاعدہ آغازنونہال منیبہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ حمد باری تعالیٰ فرح ناز نے پیش کی۔کانفرنس کی نظامت کے فرائض ملائکہ خان نے سرانجام دئیے۔ بعدازاں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس میں نونہالان مُسکان، لائبہ نسیم، آسیہ سید اور نونہال منیبہ نے سردار دو جہاں آقا نامدار حضرت محمد?کے حضور نعتوں کے نذرانے پیش کئے جبکہ نونہال مقررین ثناء فاطمہ، سُندس، منزا شاہد اور صفا آیاز نے سیرت? کے حوالے سے مذکورہ موضوع پر تقاریر کیں۔اس موقع پر سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ فرح ناز نے خصوصی خطاب بھی کیا۔ قصیدہ بردہ شریف نونہالان ِ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول لیڈی گرفتھ نے پیش کیا جبکہ منظوم دُعا نونہالان ِ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول لیڈی گرفتھ نے کرائی۔ کانفرنس کے آخر میں ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے بچوں میں تحائف اور شیرینی تقسیم کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے