پشاور(مانند نیوز) خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنیوالے طلبہ پر پابندی عائد کر دی ہے اس ضمن میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنیوالے 219 طلباء پر 2 سال کیلئے ایم ڈی کیٹ دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ گزشتہ ماہ دس ستمبر کو منعقد ہوا تھا، جسمیں مختلف سنٹرز میں طلباء بلیوٹوتھ اور دیگر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے تاہم بعدازاں بڑے پیمانے پر نقل کے کیسز سامنے آنے پر خیبرپختونخوا کابینہ نے ٹیسٹ کو منسوخ کیا تھا