پشاور(مانند نیوز ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے نگران صوبائی حکومت کی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر ازخود متحرک ہوگئے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے بدھ کے روز سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ضلعی انتظامیہ پشاور کے افسران کے ہمراہ جی ٹی روڈ،چارسدہ روڈ،حاجی کیمپ اڈے اور چارسدہ اڈے کا دورہ کیا اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن نے ازخود مختلف مسافر گاڑیوں کا معائنہ کیا اور گاڑیوں میں سوار مسافروں سے معلومات حاصل کی مسافروں کی شکایات پر سرکاری کرایہ سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں اور کرایہ میں کمی نہ کرنے والے متعدد گاڑیوں کا چالان کر کے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو روٹ پرمٹ معطل کرنے اور گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے احکامات جاری کئے کمشنر پشاور ڈویژن نے ہدایات جاری کئے کہ پشاور کے تمام مسافر اڈوں میں ٹیمیں تعینات کی جائیں اور کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس سلسلے میں انہوں نے روزانہ کی کارروائی رپورٹ طلب کر لی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے